پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

القادریونیورسٹی کیس : عمران خان کی درخواست ضمانت دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : القادریونیورسٹی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے القادریونیورسٹی کیس درخواست ضمانت دائر کردی۔

عمران خان کی جانب سےبیرسٹر علی گوہر نے درخواست دائرکی، درخواست میں نیب اوروفاق کوفریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کاڈویژنل بینچ درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے۔

ہائیکورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کیس پر بینچ تشکیل دینے کے بعد سماعت ہوگی، چیف جسٹس کی جانب سے ڈویژنل بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی اور کہا تھا کہ آپ کو اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ میں عمران خان نے گھر جانے کی اجازت مانگی تھی ، جس پر سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گھر (بنی گالہ) جانے کی درخواست کو مسترد کردیا تھا اور کہا کہ انہیں پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان 10 سے 12 بندے ساتھ رکھیں جو ان کے ساتھ ہی رہیں گے اور وہیں سوئیں گے، کیا عمران خان کل 11 بجے عدالت پیش ہو سکتے ہیں؟ انہیں جہاں رکیں گے اس کی سکیورٹی سخت رکھی جائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ امن اور انصاف کی سیاست کی ہے، 25 مئی سمیت جب بھی انتشار کا خدشہ ہوا میں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ اپنا تعاون اور کردار ادا کریں گے، دوسرے فریق سے بھی یہی امید ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں