اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اِدھر اُدھر کی باتیں چھوڑیں شامل تفتیش ہوں اور اپنی کرپشن کا حساب دیں بات ختم۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میں ملک میں سیاسی افراتفری عروج پر پہنچ گئی ہے بالخصوص سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلا ف سخت بیانات اور ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے حالیہ ٹوئٹ کا جواب ٹوئٹر پر دیا ہے جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ اِدھر اُدھر کی باتیں چھوڑیں شامل تفتیش ہوں اور اپنی کرپشن کا حساب دیں بات ختم۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عمران خان نے آج اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ بغیر کسی تحقیقات پی ٹی آئی لیڈر شپ اور 7 ہزارکارکنوں کو جیلوں میں بھیج دیا گیا۔ یہ بھی تحقیقات نہیں کی گئیں کہ سرکاری عمارتوں پر حملے اور نہتے مظاہرین کی ہلاکتوں کا ذمے دار کون ہے؟

اس دوران سپریم کورٹ پر قبضے اور آئین کوروندنے کیلیے غنڈوں کو سہولت دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ملک کی سب سے بڑی وفاقی جماعت پر پابندی لگانا ہے۔ تمام پاکستانی پرامن مظاہروں کیلیے تیار رہیں۔ سپریم کورٹ اور آئین کی تباہی کا مطلب پاکستان کے خواب کا اختتام ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں