اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کینسر میں مبتلا، حالت تشویشناک

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 49 سالہ سابق زمبابوین کپتان ہیتھ اسٹریکٹ جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت نازک ہے۔

ہیتھ اسٹریک کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ہیتھ اسٹریک نے کرکٹ بورڈ سے معاملات خراب ہونے پر 2004 میں کپتانی چھوڑی تھی جبکہ 2005 میں 31 سال کی عمر میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کی۔

انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 1990 رنز بنائے اور 216 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے میچز میں 2943 رنز بنائے اور 239 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں