جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کا مردم شماری کی مدت میں توسیع کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک کراچی کی گنتی پوری نہیں ہوتی مردم شماری کی مدت میں توسیع کی جائے، کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے اسے پورا گنا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نادرا کے ڈیٹا کے مطابق بھی کراچی میں ایک کروڑ سے زائد افراد دوسرے صوبے کے ہیں جو یہاں رہتے ہیں اگر مردم شماری میں ماضی کی طرح جعل سازی یا دھاندلی کی گئی اور کراچی کا حق مارا گیا تو اہل کراچی کے حق کے لیے ہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی گنتی پوری کروانے کے لیے آئینی و قانونی اور جمہوری جدو جہد جاری رکھیں گے کراچی کی درست مردم شماری پر کسی بھی طرف سے، کسی بھی قسم کی سودے بازی ہر گز قبول نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی کراچی کی گنتی پوری کرنے کے ہمارے مطالبے کو لسانیت کا رنگ نہ دے، کراچی کی آبادی کے درست شمار ہونے سے پیپلز پارٹی کو سندھ میں اپنے اقتدار کے ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت‘ کے الیکٹرک اور نیپرا کا ایک شیطانی اتحاد ہے جو اہل کراچی کے خلاف بنا ہوا ہے جون میں کے الیکٹرک کا لائسنس ختم ہو رہا ہے اور یہ کمپنی دوبارہ لائسنس کی تجدید چاہتی ہے اگر ایسا کیا گیا تو یہ اہل کراچی کے ساتھ بڑا ظلم اور زیادتی ہو گی۔

پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں اور خواتین پر تشدد قابل مذمت ہیں ملک میں موجود سیاسی کشیدگی کے حالات میں ایسے تمام افراد جو براہ راست کسی جلاؤ گھیراؤ کی کارروائی میں ملوث نہیں ہیں انہیں فوری رہا جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں