جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

عدالت فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس انوار الحق نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی ، فرخ حبیب کی جانب سے ان کے وکیل احمد پنسوتا پیش ہوئے تھے جس کے بعد عدالے نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

- Advertisement -

فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

درخواست گزار نے کہا تھا کہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کر کے انکوائریاں شروع کر دیں، کاروبار کے سلسلے میں دبئی جانا چاہتا ہوں، غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کر دیاگیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے  استدعا کی عدالت فرخ حبیب کا نام ای سی ایل  سے نکالنے کا حکم دے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں