اشتہار

عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے مذکورہ کیس کی سماعت کی جس میں آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نے بھی ایک آرڈر کیا جس میں درخواست نمٹائی گئی، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا واقعے کی ایف آئی آر درج ہوئی؟ توڑ پھوڑ تو ہوئی ہے، لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، اگر مقدمہ اندراج میں تاخیر ہو تو پھر چیزیں خراب ہو جاتی ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے یہ بھی کہا کہ ہمارے آفس سے تو ریکوئسٹ چلی گئی ہے، کونسا تھانہ لگتا ہے؟ کیا ہائیکورٹ کو بھی 22 اے لانی پڑے گی؟ کیا رجسٹرار کو کہوں کہ مقدمہ اندراج کے لیے کچہری میں درخواست دے؟ ایسا نا کریں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ سیکریٹری داخلہ کی حد تک توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کیا جائے کیونکہ اس دن تو وہ یہاں موجود بھی نہیں تھے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی تو رجسٹرار کی رپورٹ بھی نہیں آئی، سپریم کورٹ کا آرڈر آنے دیں جس کے بعد عدالت نے مذکورہ کیس کی سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں