تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

رشوت لینے کا الزام: یوکرین کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گرفتار

یوکرین کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ان پر ستائیس لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یوکرین کے اینٹی پراسیکیوٹر آفس نے یوکیرنی چیف جسٹس کی گرفتاری کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے سربراہ کو حراست میں لینے سے قبل کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی چیف جسٹس پر ستائیس لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا۔

یوکرین کے سیاست دان اولیکسی گونچارینکو نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ میں سب سے اعلیٰ عہدے دار ہے، جسے رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مقامی خبروں کے مطابق، منگل کے روز عدالت کے ججوں کی بھاری اکثریت نے ان کے عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دینے کے بعد ویسوولود کنیازیو کو چیف جسٹس کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

واضح رہے یوکرین میں حکومت نے اعلٰی حکومتی عہدیداروں کی کرپشن کے خلاف اقدامات شروع کیے ہیں تاکہ یورپی یونین میں شمولیت کے لیے مطلوبہ معیار پر پورا اُترا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -