اشتہار

جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں اور سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کے ثبوت مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں شرپسندوں اور سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کے ثبوت مل گئے، نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ شرپسندوں اور سیاسی رہنماؤں کی بات چیت اور میسجنگ کے ٹھوس شواہد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، جس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاریوں، شناخت اور مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیمروں کی مدد سے 542 چہروں، 305 گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی شناخت کرلی گئی ہے اور جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں شرپسندوں،سیاسی لیڈر شپ میں رابطے کےثبوت مل گئے۔

- Advertisement -

بریفنگ میں کہنا تھا کہ شرپسندوں اور سیاسی رہنماؤں کی بات چیت اور میسجنگ کے ٹھوس شواہد ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعات کے منصوبہ سازوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عسکری تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرنیوالے ہر دہشت گرد کو قانون کی گرفت میں لائیں اور جلاؤگھیراؤ ،توڑپھوڑ کرنیوالے مقامات کی جیو فینسنگ کا فوری مکمل کی جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمزکی تشکیل کا عمل آج مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی سےکیسزمیں شرپسندوں کی گرفتاریوں پر رپورٹ طلب کرلی۔

محسن نقوی نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے کیسز کی مکمل شواہد ،ٹھوس انداز سے پیروی کی جائے، تمام کیسز ہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہیں،انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور محکمہ پراسیکیوشن تمام کیسوں کی بھر پور پیروی کرے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں