اشتہار

چین سے تعلقات مضبوط ہیں فرانس تشویش میں مبتلا نہ ہو، روس

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : فرانسیسی صدر کے طنزیہ بیان پر روس نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے، روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا  ہے کہ ماسکو بیجنگ کا ماتحت نہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ماسکو چین کے تابع ہے اور مغربی ممالک کو اس کا عادی ہو جانا چاہیے۔

روس نے فرانس کے صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کے بیجنگ کے ساتھ تعلقات اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے ہیں جن کا کسی کے ماتحت ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔

- Advertisement -

اپنے ایک بیان میں روسی نائب وزیر خارجہ الیکزانڈر گرشکو نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان تعلقات مضبوط ہونے اور ان کے ورلڈ آرڈر پر اثرات کی فکر میں فرانس نے خود کو بہت زیادہ الجھا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس اور دیگر مغربی ممالک کے رہنماؤں کا ماسکو اور بیجنگ کے درمیان باہمی احترام پر مبنی تعلق کو قبول کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس اور دیگر مغربی ممالک کے رہنماؤں کا ماسکو اور بیجنگ کے درمیان باہمی احترام پر مبنی تعلق کو قبول کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔ چین کے ساتھ روس کے تعلقات مضبوط ہیں فرانس تشویش میں مبتلا نہ ہو۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس تنہائی کا شکار ہونے کی وجہ سے چین کی جانب مائل ہوا ہے جو دو سال قبل سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں