ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

عامر کیانی نے پی ٹی آئی کیوں چھوڑی؟ عمران اسماعیل کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق گورنرسندھ و پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے پارٹی چھوڑ کرجانے والے ارکان کو کرارا جواب دے ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر کیانی کے استعفی سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی وہ دو تین ماہ سے پارٹی چھوڑنے کی باتیں کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو تین ماہ سے عامر کیانی پارٹی میں متحرک بھی نہ تھے وہ ذاتی معاملات پر توجہ دینا چاہتے تھے اسی لئے انہوں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے پی ٹی آئی امیدوار نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے علی زیدی کی وفاداری پر ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے، پارٹی کے منحرف رہنما فیصل واوڈا سے متعلق عمران اسماعیل نے کہا کہ فیصل واوڈا پارٹی میں متحرک رہے جب دور ہوئے تو انہیں مسئلے نظرآنے لگے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ جو ارکان اس طرح پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں، اس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، پی ٹی آئی نے ستائیس سالہ تاریخ میں کھبی دہشت گردی کی سیاست نہیں کی۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی ارکان نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی، پارٹی چیئرمین واضح بیان دے چکے کہ کورکمانڈر کے گھر پر حملہ کرنے والوں کو پکڑیں، ہمیں بانی ایم کیوایم کی لائن میں کھڑاکیاجارہاہےجوبالکل غلط بات ہے

عمران اسماعیل نے موجودہ سیاسی صورت حال پر ذومعنی انداز میں کہا کہ ‘ایسی ہے تیری محفل جو کبھی پہلےنہ تھی’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں