جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کرنا موت کی سزا ہے، اہل خانہ کی دہائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فردوس شمیم نقوی کے اہل خانہ نے دہائی دی ہے کہ فردوس شمیم کو سکھر جیل منتقل نہ کیا جائے، یہ ان کے لیے موت کی سزا کے مترادف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ نے کراچی سینٹرل جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا ہیں، التجا ہے کہ انھیں کراچی سے باہر منتقل نہ کیا جائے۔

اہلیہ نے کہا کہ وہ سینٹرل جیل میں 5 گھنٹوں سے کھڑے رہے، اور انھیں نہیں بتایا گیا کہ فردوس شمیم کو کہاں رکھا گیا ہے، پھر خبر آئی کہ انھیں سکھر منتقل کیا جا رہا ہے، وہ کینسر کے مریض ہیں، ایسا نہ کیا جائے۔

بیٹے فرودس نقوی نے کہا کہ ان کے والد کو سکھر جیل منتقل کرنا موت کی سزا ہے، والد مختلف عارضوں میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے مکمل ریسٹ کا کہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں