24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے بھی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بعد تحریک انصاف نے بھی کراچی میں مردم شماری کے نتائج کو مسترد کر دیا۔

مردم شماری پر صدرپی ٹی آئی کراچی آفتاب صدیقی نے بیان میں کہا کہ کراچی کی غلط گنتی کو مسترد کرتے ہیں ایم کیو ایم اپنے آپ کو اس سازش سے دور نہیں کر سکتی۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی غلط گنتی کی سازش میں ملوث ہیں ایم کیو ایم کراچی سے مخلص ہوتی توحکومت سے علیحدہ ہو چکی ہوتی۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل مردم شماری کا عمل ختم ہوگیا لیکن اس پر ہمارے تحفظات برقرار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری دو مراحل میں ہوتی ہے، پہلے مرحلے میں گھروں کو گنا جاتا ہے دوسرے میں اہلخانہ کو گنا جاتا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میرپورخاص میں ایک بلاک میں 260 گھر ہیں، کراچی میں ای کبلاک میں 198، حیدرآباد میں 200 گھر ہیں، گنجان آبادی میں ایک بلاک میں 250 گھر آسانی سے مل جاتے ہیں لیکن کراچی میں ایک بلاک میں 250 گھر سندھ حکومت، انتظامیہ کو نہیں ملے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ساتھویں مردم شماری جو ڈیجیٹل ہے کہا گیا تھا اس سے بلکل صحیح ڈیٹا آجائے گا اور سارے مسائل حل ہو جائیں گے لیکن وہی ہوا جو پچھلی مردم شماری میں ہوا، کسی فرد کو اختیار نہیں تھا کہ وہ اپنے آپ کو دیکھ سکے کہ اسے گنا گیا ہے یا نہیں، کونسی قوت پورا ڈیٹا دیکھ رہی تھی ہمارا مطالبہ تھا تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے لیکن ایسا نہیں ہوا، کراچی کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں