14 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

ڈجیٹل بینکاری کیلیے سخت شرائط

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک نے ڈجیٹل بینکاری فراڈ سے بچاؤ کے اقدامات کی شرائط سخت کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے دیگر ڈجیٹل بینکاری فراڈ کی لعنت سے نمٹنے کے لیے ایک اہم پالیسی ہدایت جاری کی ہیں۔ کمرشل بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈجیٹل فراڈ سے بچاؤ کے کنٹرولز اور طریقہ ہائے کار کو بہتر بنائیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ناکامی اور بچاؤ کے اقدامات میں تاخیر کی صورت میں وہ صارف کے فنڈز کے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے۔

- Advertisement -

مرکزی بینک نے کہا کہ ڈجیٹل بینکنگ ایکو سسٹم کے تحفظ، سلامتی اور مضبوطی پر صارفین کا اعتماد پیدا کرکے مالی خدمات کو فروغ دی لیکن دھوکہ باز عناصر صارفین میں آگہی کے فقدان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

بینکوں کے آفیشل ہیلپ لائن نمبروں کی جعل سازی، سم سواپ اٹیک، شناخت کی چوری، جھوٹی رجسٹریشن وغیرہ کے خلاف کنٹرول وضع کیے جائیں اور 31 دسمبر 2023تک نافذ کرنے کے لیے بینکوں کے لیے ایک جامع کنٹرول نظام کا تعین کریں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں