15.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

شرپسندوں کے خلاف آپریشن: پولیس کے باوردی اہلکاروں نے عمران خان کے گھر کی سیکیورٹی سنبھال لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس کے باوردی اہلکاروں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر زمان پارک کی سیکیورٹی سنبھال لی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر میں مبینہ شرپسندوں کے خلاف آپریشن کے معاملے پر پولیس کےباوردی اہلکاروں نے ان کے گھر کی سیکیورٹی سنبھال لی۔

عمران خان کے گھر کے باہر 30 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں، کمشنر لاہور کی سربراہی میں سرچنگ کےمذکرات کیلئے وفد بعد ازنماز جمعہ پہنچے گا۔

- Advertisement -

مذکرات کامیاب ہونے پرعمران خان کی رہائشگاہ کی تلاشی کیلئے 400 پولیس اہلکارحصہ لیں گے ، عمران خان کے گھر کا سرچ آپریشن میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں مکمل کیا جائے گا۔

یاد رہے نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامرمیر نے آج سات بجے تک وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ تلاشی دی جائے ورنہ قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں تلاشی لی جائےگی ، اگر سرچ آپریشن نہیں کرنےدیاگیاتوشام سات بجےمیٹنگ میں آئندہ کافیصلہ ہوگا۔

نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے بتایا تھا کہ ہم زمان پارک کو ڈرون کیمروں کےذریعےمانیٹرکررہےہیں،عدالت میں سرچ وارنٹ کیلئے درخواست دی ہوئی ہے، عمران خان سرچ آپریشن نہیں کرنے دینگے تو قانون سب کیلئےایک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں