22.7 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

چین کا مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے آئندہ ہفتے جی 20 کا اجلاس مقبوضہ کشمیر میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں چین نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین متنازع علاقے پر جی 20 اجلاس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ہم ایسے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 2019 میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔

مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں 22 سے 24 مئی کو جی 20 رکن ممالک کے ورکنگ گروپ کی سیاحت سے متعلق میٹنگ ہوگی۔

پاکستان کی جانب سے بھی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مخالفت کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں