پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار شاہد آفریدی ایک بار پھر ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کراچی میں کھیلے جانے والے اوور فورٹی ورلڈکپ میں شاہد آفریدی قومی ٹیم کے برینڈ ایمبیسڈرہوں گے۔ چالیس سے زائد عمر کے ورلڈکپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، امریکا، متحدہ عرب امارات، کینیڈا شامل ہیں۔
میگا ایونٹ تئیس ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
اس بات کا فیصلہ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن (پی وی سی اے) کے چیئرمین فواد اعجاز خان، پی وی سی اے کے ڈائریکٹر شاہد آفریدی اور پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے سی ای او ظفر ملک کے درمیان جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن 40 سے زائد ورلڈ کپ کے لیے سی ایس آر پارٹنر ہو گی۔