اشتہار

کیری سے فیس لفٹنگ آئل بنانے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ یہ سمجھتی ہیں کہ چکنی جلد والی خواتین کے لئے فیس آئل غیر ضروری چیز ہے تو آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ متعدد ماہرین جلد اس خیال کو رد کرتے ہیں۔

شوبز کے معروف اداکارائیں بھی حساس جلد اور سانولی رنگت ہونے کے باوجود فیس آئل روزانہ استعمال کررہی ہیں جس سے ان کی جلد تابناک اور صحت مند نظر آتی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف بیوٹیشن ڈاکٹر بتول نے شرکت کی اور ناظرین کو جلد کی صحت اور اس کی تازگی کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف طریقے بیان کیے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈاکٹر بتول نے کیری (کچے آم) سے فیس لفٹنگ آئل بنانے کا طریقہ بھی بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیری کی گٹھلی پاس کی چند پھانکیں اور تھوڑی سی ادرک لیں اب ان دونوں اجزاء کو ایک کپ پانی میں ساری رات کیلئے بھگو کر رکھ دیں۔

ڈاکٹر بتول نے کہا کہ صبح تک آپ کا فیس لفٹنگ آئل تیار ہوجائے گا اور اسے آپ اپنی آنکھوں کے حلقوں کے گرد لگائیں اور چہرے پر بھی مساج کریں اس سے چہرے کی جھائیاں ختم ہوجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں