اشتہار

خواتین گھر بیٹھے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتی ہیں، جانیے کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ذاتی کاروبار کی خواہش تقریباً سبھی کو ہوتی ہے لیکن اپنا کاروبار کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی اس کیلئے انتھک محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس صورتحال میں خواتین کے لیے اپنے کاروبار کا آغاز کرنا اور بھی چیلنجنگ بن جاتا ہے۔

ہمارے معاشرے میں کئی خواتین خاندان بھر میں اپنے ہاتھ کے تیار کردہ بہترین کھانوں کے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہوتی ہیں اور دفاتر میں کام کرنے والے مردوں کی بڑی تعداد بھی گھر کے بنے کھانوں کو ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ یہ ذائقے دار ہونے کے ساتھ صحت کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے۔

مہنگائی کے اس دور میں مختلف اقسام کے کھانے بنانے کا کاروبار اہمیت اختیار کرگیا ہے، خواتین کیلئے ’ہوم شیف‘ایک بہترین اور منافع بخش آن لائن کاروبار ہے، اس کے ذریعے گھریلو خواتین گھر بیٹھے ہی اپنی آمدنی میں خطر خواہ اضافہ کرسکتی ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خاتون شیف ثمرین جنید نے شرکت کی اور خواتین کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔

انہوں نے بتایا کہ جو خواتین اپنا کام شروع کرنا چاہتی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھانا بنائیں جس انہیں عبور حاصل ہو اور اس پر لاگت بھی اتنی آئے کہ جو خریدنے والے کو بھی گراں نہ گزرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوسر ے نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فاسٹ فوڈ آئٹم ہے اس کے لیے برگر رننگ آئٹم ہے اور اس میں بہت سی اقسام ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں