12.9 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

’غریبوں کی بد دعائیں عمران خان کا پیچھا کر رہی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ غریبوں کی بد دعائیں عمران خان کا پیچھا کر رہی ہیں۔

وزیر صحت قادر پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں لاکھوں غریبوں کے گھر مسمار کر کے اپنا محل ریگولرائیز کروایا، ان کو پاکستان اسٹیل ملز پر تالا لگاتے ہوئے رحم نہیں آیا تھا۔

قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان خطرناک ایجنڈے کے تحت پی آئی اے کو ختم کرنا چاہتا تھا، وہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین سے پنشن کا حق بھی چھیننا چاہتا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیے ہوئے فیصلوں کا خمیازہ ملک اور قوم بھگت رہی ہے، 9 مئی کو عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں