اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایم بی اے کا طالب علم ساتھیوں سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایم بی اے کا طالب علم ساتھیوں سمیت گرفتار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ کے قریب کارروائی میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایم بی اے کا طالب علم ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان سے 6 کلو سے زائد ویڈ اور چرس برآمد ہوئی، جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے، ملزمان میں رافع علی، ناصر اور ندیم شامل ہیں۔

- Advertisement -

پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ ملزمان گوادر سے حب چوکی کے ذریعے منشیات کراچی منتقل کر رہے تھے، یہ منشیات ڈیفنس، کلفٹن کے کالجز، یونیورسٹی اور ڈانس پارٹیز میں سپلائی کی جاتی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ وسیم نامی شخص نے منشیات گوادر سے کراچی میں احمد سولنگی نامی شخص کو پہنچانی تھی، ملزم رافع علی ایم بی اے فنانس کا طالب علم ہے اور ریٹائرڈ پروفیسر سید علی مرتضیٰ کا بیٹا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق رافع کراچی میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو منشیات فروخت کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں