اشتہار

پنجاب میں عام انتخابات: الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب میں عام انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت آج ہوگی ، الیکشن کمیشن کے وکیل دلائل کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی ، چیف جسٹس عطا عمر بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل دلائل کا آغاز کریں گے ، وفاق اور پنجاب حکومت اپنا جواب جمع کراچکی ہے۔

- Advertisement -

پنجاب حکومت نے تحریری جواب میں صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینےکااختیار سپریم کورٹ کانہیں، الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ریاست کے دیگر اداروں کو ہے۔

جواب میں کہا گیا تھا کہ 14 مئی الیکشن کی تاریخ دیکر اختیارات کےآئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہوئی ،آرٹیکل 218کےتحت شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اختیارات کی تقسیم کے پیش نظر سپریم کورٹ نے کے پی الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔

پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ الیکشن پروگرام میں تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، 9مئی کے واقعےکے بعد سیکورٹی حالات صوبے میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، سپریم کورٹ نے خود تاریخ دے کر الیکشن کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کر دیا ہے۔

جواب میں کہا گیا تھا کہ اگر پنجاب میں انتخابات پہلے ہوئے تو قومی اسمبلی کے انتخابات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے،پنجاب سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والا صوبہ ہے، پنجاب میں جیت سے یہ تعین ہوتا ہے کہ مرکز میں حکومت کون کرے گا۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں