اشتہار

پاکستانی شہری ہوشیار ! اسرائیلی ہیکرز ذاتی معلومات چرانے کیلئے سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسرائیلی ہیکرز پاکستانی شہریوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ٹارگٹ کرنے لگے، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ہیکرز پاکستانی شہریوں کی ذاتی معلومات چرانے کیلئے سرگرم ہوگئے ، شہریوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ٹارگٹ کیا جانے لگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوادیا،جس میں کہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی شہریوں کی ذاتی معلومات چرانےکیلئے سرگرم ہے۔

- Advertisement -

مراسلے میں مشکوک کمپنیوں کے ساتھ ذاتی معلومات کا تبادلہ نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی نامعلوم شخص کے ساتھ ذاتی ای میل آئی ڈی شیئر نہ کیا جائے گا۔

مراسلے میں ہیکرزکے ٹارگٹ سے بچاؤکیلئےسائبرسیکیورٹی گائیڈ لائنز بھی شامل ہیں، ،مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ نجی کمیونیکیشن کیلئے آفیشل ای میل کا استعمال نہ کریں اور کبھی بھی موبائل فونز پر آفیشل ای میل کا استعمال نہ کیا جائے۔

وفاقی حکومت نے غیرمجاز ویب سائٹس کے ساتھ ذاتی معلومات،دستاویزات شیئر نہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ہیکنگ سے بچنے کے لئے نامعلوم لنک پر کلک نہ کرنے کی تجویز دے دی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ نامعلوم اور مشکوک ایپلی کیشنز کو انسٹال نہ کیا جائے گا اور پبلک وائی فائی کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں