تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مویشی منڈی میں ڈکیتی کی وارداتیں؟ حقیقت سامنے آگئی

کراچی: پولیس نے مویشی منڈی ناردرن بائی پاس کے راستے غیرمحفوظ ہونےکی تردید کر دی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کیٹل منڈی میں اب تک لوٹ مار کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، 250 سے زائد مزید اضافی اہلکاروں کی درخواست بھی دی گئی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر کا کہنا ہے کہ منڈی میں شہریوں کی شکایات کیلئےعارضی کنٹرول روم بھی بنایا جائے گا۔

اےایس آئی محمدعلی پیرزادہ نے کہا کہ منڈی کے راستوں پر پولیس صبح 8 سے رات 8بجے تک تعینات ہیں نائٹ شفٹ والے ہمیں اسی جگہ رپلیس کرتے ہیں روزانہ آمدورفت والےافرادکی سرچنگ کاعمل جاری ہے الحمدللہ اب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

واضح رہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ منڈی جانے والے راستوں میں لوٹ مار کی جارہی ہے اور شہریوں کو ان کے قیمتی سامان، موبائل، اور نقدی سے محروم کیا جارہا تھا۔ رہزنی اور ڈکیتی کی خبروں پر پولیس کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -