اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

کیا اسد قیصر کا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں بنا؟ جسٹس ارباب طاہر کے ریمارکس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ میں  دوران سماعت جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا ہے کہ کیا اسد قیصرکا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں بنا؟ جس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد پولیس نے چھ ایف آئی آرز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا، جسٹس ارباب طاہر نے اسد قیصر کے وکیل سےاستفسار کیا ۔۔۔ کیا اسد قیصرکا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں بنا؟ پریس کانفرنس کریں اور معاملے کو ختم کریں۔

جسٹس اربابِ محمد طاہر کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

گذشتہ روز عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے،جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے، اسد عمر کے دو ٹویٹس ہیں وہ تو فوراً ڈیلیٹ کروائیں۔

اہم ترین

مزید خبریں