تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’افغان حکومت ٹی ٹی پی مسئلے کو دیکھے، آپ ترقی کرینگے تو ہم ترقی کرینگے‘

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے مسئلے کو دیکھے آپ ترقی کریں گے تو ہم ترقی کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت سے درخواست ہے ہم آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں، آپ ہمارے بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی ہماراکورایشو ہے، ٹی ٹی پی فورسز اور لا اینڈ فورسمنٹ ایجنسی پر حملوں میں ملوث ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ جیسے ایشوز ہمارے پیج پر آکر حل کیا جائے یہ ایشو حل ہوجاتا ہے تو ہم پوری دنیا کو مل کر منہ دے سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جوہمارا آئین نہیں مانت ےریاست کیخلاف ہتھیاراٹھاتے ہیں ان کامقابلہ کرنا ہے، یہ ایک لمبا سفر ہے جو ہمیں مل کر طے کرنا پڑے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اورسعودی عرب میں پاکستان ڈائیلاگ کاحامی ہے، ایران،سعودی عرب کیساتھ دوطرفہ بات چیت ہوتومشورہ دیاجاتاہے، ہم چاہتےہیں مسلم امہ کےدرمیان مسائل حل ہوں، حال ہی میں جومصالحت ہوئی اس میں بہت بڑاکردارچین کاہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جی20کانفرنس افسوسناک اور قابل مذمت ہے، جب بھارت میں تھاتواس بارےمیں سوال پرجواب بھی دیاتھا،بھارت نےیواین کونسل،عالمی قونین کونظراندازکرکےیہ اقدام اٹھایا۔

Comments

- Advertisement -