اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کیبل آپریٹرز کا پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن نے پاک فوج کی حمایت میں ملک بھر میں مظاہرے کرنے اور ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان علی کھوسو اور صدر راجہ اسد علی خان نے نومئی کو ملک میں پیش آنے والے واقعات کو ملک دشمنی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے پاک فوج کیخلاف سازش برداشت نہیں کریں گے، نو مئی کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس واقعہ کی صرف مذمت کافی نہیں ہے ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہمیشہ شانہ بشانہ ہوگی پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں