بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

’کسی کو میرے دکھ درد کا احساس نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں جویریہ سعود (عذرا) کی اداکاری نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عذرا بہانہ بنا کر اپنی چچی کے گھر چلی جاتی ہیں اور جھوٹ بولتی ہیں کہ ان کی چچی کا آخری وقت چل رہا ہے۔

عذرا جب واپس آتی ہیں تو کہتی ہیں کہ ’چچی نہیں بچنے کی، ڈاکٹروں نے بھی ہاتھ اٹھا لیے ہیں بس آج خبر آئی کہ کل آئی۔‘

ساس پوچھتی ہیں کہ کیوں کیا ہوا تمہاری چچی کو کل تک تو ٹھیک تھیں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’ارے امی آج کل جو ہورہا ہے اچانک ہی تو ہورہا ہے دیکھا نہیں کیسی کیسی وبائیں پھوٹ پڑی ہیں ویسے بھی چچی اچانک بیمار نہیں ہوئی ہیں کافی دن سے بیمار تھیں چچا مجھے ہی نہیں بتا رہے تھے کہ سوچ سوچ کر ہلکان ہوجاؤں گی۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’میری عادت ہے ہر ایک کی دکھ بیماری کو دل پر لگا لیتی ہوں اور چچی کو تو پیار بھی بہت ہے مجھ سے وہ میرا ہاتھ پکڑے بیٹھی رہیں جانے نہیں دے رہی تھیں۔‘

ساس عذرا کو سمجھاتی ہیں کہ ’اسما کو دیکھو اس نے امی کے گھر جانے سے پہلے مجھ سے اجازت لی، اس گھر میں مزید دو بہوئیں اور آنی ہیں اگر وہ تمہارے طور طریقے دیکھیں گی تو ان پر کیا اثر پڑے گا۔‘

وہ کہتی ہیں کہ یہ اسما نے کان بھرے ہیں میرے خلاف، وہ اسما کو بلا کر پھر واویلا شروع کردیتی ہیں۔‘

کیا عذرا کا رویہ گھر والوں کے لیے مصیبت کا باعث بن جائے گا؟ کیا عذرا یہ سب الگ ہونے کے لیے کررہی ہیں، یہ جاننے کے لیے ’بے بی باجی‘ کی اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں