اشتہار

اسد عمر کا پی ٹی آئی عہدے چھوڑنے کے بعد پہلا ٹویٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر نے پارٹی چھوڑنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلا پیغام جاری کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہے ہیں پارٹی چھورنے کے بعد پہلی بار ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے جس میں ملکی صورتحال اور مہنگائی پر تبصرہ کیا ہے۔

اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دیکھیے عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائی اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور موجودہ قیمتوں کا موازنہ پیش کیا۔

- Advertisement -

اسد عمر لکھتے ہیں کہ آٹے کی قیمت میں 132 فیصد اضافہ ہوا جب کہ چاول 88 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ مرغی 72 فیصد اور دال مسور کی قیمت 71 فیصد بڑھی ہے۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا موازنہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اس دوران دودھ 44 فیصد جب کہ چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

اسد عمر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ایسی تباہی تاریخ میں کبھی نہیں آئی شاید اسی لیے آپ آج کل میڈیا میں مہنگائی کا تذکرہ نہیں سن رہے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں