20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

باپ بیٹے کا سر کاٹ کر تھانے پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک باپ نے منع کرنے کے باوجود نشہ کرنے پر بیٹے کا سر کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرایا نامی شخص کا بیٹا نشے کا عادی تھا۔ دونوں میں اکثر اس بارے میں بحث ہوتی تھی اور کبھی کبھی تو بات ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی تھی۔

ایک دن تنگ آکر ویرایا نے بیٹے کا سر تیز دھار آلے سے کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا اور اسے بوری میں ڈال کر قریبی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

- Advertisement -

جب ملزم نے تھانے پہنچ کر بتایا کہ بوری میں بیٹے کا کٹا ہوا سر ہے تو پولیس اہلکاروں کے ہوش اڑ گئے۔ بوری سے خون کے قطرے ٹپک رہے تھے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے کی بُری عادتوں سے تنگ آ چکا تھا، میں نے اسے بہت دفعہ سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ مجھ سے لڑائی کرتا تھا، رات گئے میں نے اس کا قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں