ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اور مشہور ڈانسر نوار فتیحی نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے نمٹنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔
دنیا بھر میں فنکاروں کو تنقید کا سامنا رہتا ہے اور وہ اپنے اپنے طریقوں کے مطابق اس سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نورا فتیحی بھی ان فنکاروں میں سے ایک ہیں جو اکثر ٹرولنگ کی زد میں آ جاتی ہیں۔
انڈیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے نورا فتیحی نے بتایا کہ تنقید کرنے والوں پر اپنی توانائی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں، میں تمام ٹرولز کو نظر انداز کرتی ہوں۔
متعلقہ: نورا فتیحی کو فلم انڈسٹری میں گزارے تلخ دنوں کی یاد آگئی
اداکارہ نے بتایا کہ ناقدین کو نظر انداز اس لیے کرتی ہوں کیونکہ ہمارے آس پاس اور بھی بہت سی اچھی چیزوں ہو رہی ہوتی ہیں تو میں کیوں ان پر اپنی توانائی ضائع کروں؟ میرے بہت سے چاہنے والے ہیں۔
انہوں نے گفتگو میں کہا کہ میں اس بات کو یقینی بناتی ہوں کہ اچھا کھاؤں، میرے اردگرد اچھے لوگ ہوں جو ایک دو لطیفے شیئر سنائیں اور ہم ہنسیں۔
نورا فتیحی سے سوال کیا گیا کہ وہ کسی بالی وڈ اداکار کے ساتھ ڈانس کرنا پسند کریں گی؟ اس پر ان کا جواب تھا کہ وہ ہریتھک روشن کے ساتھ رقص کرنا چاہیں گی۔