ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈال جبکہ رنر اپ ٹیم کو آٹھ لاکھ ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دو ہزار انیس سے دو ہزار اکیس میں ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھی آئی سی سی نے کل انعامی رقم اڑتیس لاکھ ڈالر مختص کی تھی، فاتح نیوزی لینڈ کو 16 لاکھ ڈالر ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم اور اعظم خان کا میجر کرکٹ لیگ میں معاہدہ

آئی سی سی کے مطابق اڑتیس لاکھ ڈالر کی مجموعی رقم نو ٹیموں میں تقسیم کی جائے گی جس کے تحت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں تیسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ چوتھے نمبر پر موجود انگلینڈ کے حصے میں ساڑھے تین لاکھ ڈالر آئیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود سری لنکا کو دو لاکھ ڈالر دفاعی چیمپئن اور نمبرچھ پر موجود نیوزی لینڈ، ساتویں نمبر پر موجود پاکستان، آٹھویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز اور نویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش کو ایک، ایک لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔

خیال رہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل سات جون سے لندن کے دی اوول سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل دوسری بار ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے جارہا ہے، اس سے قبل اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں