اشتہار

عماد وسیم اور اعظم خان کا میجر کرکٹ لیگ میں معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے میجر کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں سیٹل اور کاس سے معاہدہ کرلیا۔

قومی کرکٹر اعظم خان اور عماد وسیم دونوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلئیرز نہیں ہیں تاہم قومی ٹیم کے جو کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ہیں انہیں بورڈ سے این او سی لینا ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے امریکی لیگ میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم ایل سی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے، لیگ انتظامیہ کم از کم ہر قومی کرکٹر کو 25 ہزار ڈالر ادا کرے گی۔

امریکی لیگ میں شامل سیٹل اورکاس کی ٹیم انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز دہلی کیپٹلز کے شریک مالک کی ٹیم ہے، دونوں کرکٹرز نے لیگ میں شرکت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

یاد رہے کہ میجر کرکٹ لیگ 13 سے 30 جولائی کے درمیان امریکی شہر ڈلاس میں منعقد ہوگی جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں