پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

چلڈرن اسپتال میں ہلاک ہونے والی نومولود بچی کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چلڈرن اسپتال میں نرسری کے انکیوبیٹر میں اوور ہیٹنگ سے ہلاک ہونے والی نومولود بچی کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈرن اسپتال کے انکیوبیٹر میں جاں بحق ہونے والی نومولود بچی کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کی موت جسمانی اعضا فیل ہونے کے باعث ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومولود بچی ایمرجنسی میں 3 روز قبل دست اور سانس میں دشواری کی وجہ سے اسپتال لائی گئی تھی، اس دوران بچی کو نیلا یرقان بھی ہو گیا تھا، گزشتہ روز بچی کو دوبارہ لایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو انفیکشن کی وجہ سے جسم پر لال رنگ کے دھبے پڑے تھے، گزشتہ رات دو نومولود بچے نرسری میں زیادہ حرارت ملنے سے جھلس گئے، اور ایک بچی دم توڑ گئی۔

چلڈرن اسپتال کی نرسری میں بچے کی ہلاکت، انکوائری کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن اسپتال کی نرسری میں بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، یہ کمیٹی تمام حالات و واقعات کا جائزہ لے کر 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کی سفارش بھی کرے گی۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں