اشتہار

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں اتوار کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد و گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ پشاور، مالاکنڈ اور مہمند میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ صوابی، مردان، مانسہرہ اور ہزارہ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

- Advertisement -

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز جلال آباد افغانستان کے قریب تھا۔ زلزلہ زیر زمین 15 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں