اشتہار

ویڈیو: سعودی خلا باز قہوہ اور کھجور بھی خلائی اسٹیشن لے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی خلا باز نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی خلائی سائنسی مشن پر جاتے ہوئے اپنے ہمراہ سعودی قہوہ اور کھجور بھی ساتھ لے کر گئے ہیں۔

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی خلا نورد علی القرنی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے براہ راست رابطہ کرکے بتایا کہ  ’وہ روزانہ سعودی قہوہ پیتے اور کھجور کھاتے ہیں‘۔

علاوہ ازیں سعودی خلا نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی نے اتوار کو سعودی اسکولوں کے طلبہ  کے ساتھ براہ راست رابطہ کرکے خلا میں محدود جاذبیت کے حوالے سے نیا سائنسی تجربہ شیئر کیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل سعودی اسپیس اتھارٹی کے مشترکہ خصوصی مشن پر جانے والے پہلی سعودی خاتون خلا باز نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے مکہ مکرمہ میں ایک چمکتی ہوئی مسجد الحرام کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

ریانا برناوی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجد الحرام روشن دکھائی دے رہا ہے۔

مسجد الحرام خلاء سے کیسی چمکتی ہوئی نظر آتی ہے؟ ویڈیو سامنے آگئی

خیال رہے امریکا سے تعلق رکھنے والی کمپنی ایکسیم اسپیس کی جانب سے سعودی عرب کا مشن آئی ایس ایس کے لیے روانہ کیا گیا تھا ، سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ریانا برناوی سمیت 3 خلانورد اس مشن کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں