اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کو عدالت میں چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی اور نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی تشکیل اور نوٹس کیخلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ دو مئی کو اسپیکر قومی اسمبلی نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی، اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی غیر قانونی ہے، انہیں ایسا کرنے کا اختیار بھی نہیں۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ پچیس مئی کو سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا،پچیس مئی کے نوٹس میں میرے والد کو ذاتی حیثیت میں کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا۔

درخواست میں کہنا تھا کمیٹی کا اجلاس ہوئے بغیر ہی طلبہ کا نوٹس بھیج دیا گیا، استدعا ہے اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیا جائے،آپریشنز کو بھی معطل کیا جائے۔

نجم الثاقب نے استدعا کی اس درخواست پر فیصلہ ہونے تک کمیٹی کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف کسی بھی ایکشن سے روکا جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں