پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خورشید احمد شاہ کی صدارت میں جاری ہے۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات اور اس کے ماتحت اداروںکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختررانا اور ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کے درمیان تکرار ہوگئی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا کہ جب وہ بولنے کی اجازت مانگیں تو کمیٹی کا کوئی رکن شٹ اپ کال نہ دے۔
رشید گوڈیل نے کہا کہ انہوں نے کسی کو شٹ اپ کا ل نہیں دی۔ مسلم لیگ ن کے روحیل اصغرکا کہنا تھا کہ ہمیں چھوٹی چھوٹی باتوں کو برداشت کرنے کا رویہ اپنانا چاہیئے تاکہ پی اے سی کے اجلاسوں میں تعمیری کارروائی ہوسکے۔