اشتہار

قومی اسمبلی ملازمین کیلیے خزانے کا منہ کھول دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مالی مشکلات کا شکار حکومت نے قومی اسمبلی ملازمین کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا اور منجمد الاؤنس نمایاں اضافے کے ساتھ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مالی مشکلات کا شکار حکومت نے قومی اسمبلی ملازمین کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا اور منجمد الاؤنس نمایاں اضافے کے ساتھ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کے نام مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔

دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی جانب ملازمین کے الاؤنسز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے جب کہ ان کا پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس، فیول اور بجلی سبسڈی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دستاویز کے مطابق اسمبلی ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس الاؤنس بنیادی تنخواہ کے مساوی ہوگا جب کہ ان کے فیول اور بجلی سبسڈی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ فیول اور بجلی سبسڈی بنیادی تنخواہ کا 65 فیصد ہوگی۔ یہ بحال الاوئنس قومی اسمبلی فنانس کمیٹی کی اجازت کے بغیر منجمد نہیں ہوگا۔

قومی اسمبلی فنانس کمیٹی نے 13 مئی کو الاؤنس ڈی فریز کرنے کی منظوری دی تھی اور اس اضافے کا اطلاق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین پر ہوگا۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں