تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں آپریشن کیا، فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ملی تھیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -