جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

غریب ملازم پر تیل چوری کا الزام، مار مار کر جسم کی کھال ہی ادھیڑ ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں غریب ملازم پر تیل چوری کے الزام میں تاجر اس پر کمرے میں بند کرکے تشدد کیا اور مار مار کر جسم کی کھال ہی ادھیڑ ڈالی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں پیش آیا جہاں شفقت علی نامی غریب ملازم پر تیل چوری کا الزام لگاتے ہوئے تاجر نے اپنے بیٹے اور گن مین کے ہمراہ شفت کو کمرے میں بند کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اتنا تشدد کیا کہ اس کے جسم کی کھال ہی ادھڑ گئی۔

ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی نے ملازم پر تاجر کے وحشیانہ تشدد کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے متاثرہ ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

مدعی شفقت نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ غلہ منڈی لانڈھی میں سلیم میمن کی دکان پر ملازم ہے۔ دکان مالک میرے پاس آیا اور مجھ پر تیل چوری کا الزام لگایا جس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں اور گن مین کے ذریعے مجھے اوپر کمرے میں لے گئے اور وہاں بند کرکے 5 سے 6 گھنٹے تک شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث گرفتار ملزم دکان مالک کا بیٹا ہے اس کے خلاف مقدمہ اقدام قتل، حبس بے جا اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں