اشتہار

‘پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کےعلاوہ کوئی ‘آپشن بی’ نہیں ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف آخری آپشن ہے، امید ہے آئی ایم ایف تھوڑی سی لچک دکھائے گا اور مان جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کےعلاوہ کوئی آپشن بی نہیں ہے، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف آخری آپشن ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو لوگ آپشن بی کی بات کرتے ہیں غلط کہتےہیں، جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں، امید ہے آئی ایم ایف تھوڑی سی لچک دکھائے گا اور مان جائے گا۔

- Advertisement -

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کوڈیفالٹ کی طرف لےکرجاناآئی ایم ایف اوردنیاکیلئےبھی بہترنہیں، امیدہےکہ آئی ایم ایف کیساتھ 9واں جائزہ مکمل ہوجائےگا۔

یاد رہے سابق وزیر خزانہ نے تجویز دی تھی کہ پاکستان کو فوری طور پر آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنا ہوگا، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ ڈیفالٹ کا ہے، اگر میں وزیر خزانہ ہوتا تو بجٹ کو اس طرح بناتا کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ جائے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اکتوبر اور نومبر تک آئی ایم ایف نہیں آیا تو ڈیفالٹ کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں