اشتہار

طیارہ روکنے کا کیس، کوالالمپور عدالت نے پی آئی اے کے حق میں فیصلہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:  پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) کا کوالمپور میں روکا گیا طیارہ وطن واپس کیلئے تیار  ہے۔

پی آئی اے کے ملکیتی بوئنگ 777 طیارہ ملائیشیا کی مقامی عدالت کے حکم پر روکا گیا تھا تاہم عدالت نے طیارہ روکنے والے حکم کو پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے وکلاء نے 3 دن کی قلیل مدت میں عدالتی حکم کو ختم کروا کے طیارہ واگزار کروالیا ہے۔

- Advertisement -

کوالالمپور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا

واضح رہے کہ 26 مئی کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کئے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

طیارہ روکنے کے احکامات قصداً 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے قبل پی آئی اے اور ائیرپورٹ حکام کو وصول کروائے گئے۔

تاہم اب پی آئی اے کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد طیارہ راہداری اجازت نامے ملتے ہی کوالمپور سے پرواز پی کے 6893 کے ذریعے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں