تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں شرپسند خواتین کی ویڈیوز چلا دیں

لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسند خواتین کی ویڈیوز چلا دیں۔

پریس کانفرنس میں چلائی گئی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور (جناح ہاؤس) کی ویڈیوز میں شرپسند خواتین نظر آ رہی ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگرد کی کوئی صنف نہیں ہوتی، قوم کو دکھا رہے ہیں کہ جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث خواتین کیوں جیل میں بند ہیں، شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کی دشمن کو بھی جرات نہ ہوئی۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سے متعلق بات کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ قوم کو یہ نہیں بتایا گیا کہ اس بند لفافے میں کیا ہے، یہ وہی بند لفافہ تھا جس پر 600 ارب روپے کرپشن کا کیس بنا ہے، گزشتہ حکومت میں کابینہ میں بند لفافہ لا کر کہا گیا کہ اسے منظور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کا مقصد اپنے لیڈر کی کرپشن کو چھپانا تھا، یادگاروں کی بے حرمتی پر شہدا کے ورثا غمزدہ ہیں، شرپسندوں نے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی۔

’شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کی دشمن نے بھی تعریف کی۔ میں صوابی جا کر شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے ورثا سے معافی مانگ کر آیا۔ کیا آپ کور کمانڈر ہاؤس پھول دینے جا رہے تھے؟

Comments

- Advertisement -