دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی سے پاکستان کی تیسری پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔ آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان کا نمبر تیسرا ہے۔
رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پاکستان کی تیسری پوزیشن مستحکم کردے گا۔ ڈرا ہونے کی صورت گرین شرٹس انگلینڈ کی جگہ چوتھے نمبر پر چلے جائیں گے۔
سیریز میں ایک صفر سے ناکامی پاکستان کو پانچویں اور دو صفر سے شکست چھٹے نمبر پر دھکیل دے گا۔ بیٹسمین رینکنگ میں کمار سنگاکارا سرفہرست ہیں۔
پاکستان کے یونس خان چھٹے اور مصباح الحق آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن لیڈ کررہے ہیں۔ سعید اجمل کا نمبر دسواں ہے۔