منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

مسیحی جوڑے کی یاد میں نائن زیروپرشمعیں جلائی جائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پنجاب کے شہر قصورکے علاقے کوٹ رادھاکشن میں مذہبی انتہاپسندعناصرکے ہاتھوں تشدد کے بعدزندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج شام 6بجے عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر شمعیں جلائی جائیں گی ۔

آج نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے الطاف حسین کوکوٹ رادھاکشن میں پیش آنے والے اس واقعہ کی سامنے آنے والی مزیدتفصیلات سے آگاہ کیا۔ الطاف حسین نے ایک بارپھرکوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کوزندہ جلائے جانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے سراسرظلم،وحشت وبربریت اورسفاکانہ کارروائی قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ جن عناصرنے بھی مذہب کی آڑلیکریہ وحشت وبربریت کی ہے انہوں نے اسلام کاچہرہ مسخ کرنے کی گھناوٴنی کوشش کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر مطالبہ کیاکہ اس سفاکانہ واقعہ میں ملوث عناصر کوعبرتناک سزادی جائے ۔

انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے آدھاگھنٹہ نکال کرکوٹ رادھاکشن میں زندہ جلائے جانے والے مسحی جوڑے کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نائن زیروپرہونے والی تقریب میں شرکت کریں اور اپنے حصہ کی ایک شمع جلاکرمسیحی برادری سے اظہاریکجہتی کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں