منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’خدا نخواستہ میرا طیارہ تباہ ہوگیا تو۔۔۔‘، اشنا شاہ کا شوہر کیلیے پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوہر حمزہ امین کیلیے کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہوگیا۔

اشنا شاہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کراچی کیلیے میری فلائٹ ٹیک آف کر رہی ہے اور وہاں سمندری طوفان بپیر جوائے کی وارننگ ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے شوہر کو صرف یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ خدا نخواستہ اگر میرا طیارہ تباہ ہوگیا اور میں زندہ نہ بچ سکی تو انہیں ایک دن کسی نئے کے ساتھ خوشیاں نصیب ہوں۔

- Advertisement -

وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’اور مجھے امید ہے کہ میرا شوہر جانتا ہے کہ وہ کبھی بھی میری طرح حیرت انگیز نہیں ہوگی۔‘

ٹوئٹ کے آخر میں اشنا شاہ نے مذکورہ پیغام کی وضاحت کی کہ یہ صرف ایک مذاق ہے۔

ٹوئٹر پر صارفین اشنا شاہ پر تنقید کر رہے ہیں کہ انہیں ایسا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا ’کچھ مذاق سچ بھی ثابت ہو جاتے ہیں۔‘

دوسرے نے لکھا ’انہوں نے پلین کریش اور طوفان کو مذاق سمجھ رکھا ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ اشنا شاہ کے ساتھ فلائٹ میں سفر کرنے والوں سے معذرت خواہ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں