�اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عید قربان کے موقع پر سرکاری ملازمین کو جمعہ 23 جون تک تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان 29 جون کو متوقع ہے، مختلف ڈیوژن سے وقت سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے کہا جا رہاہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سیکریٹری خزانہ کوہدایات جاری کردی ہیں، 23جون کوسرکاری ملازمین کوتنخواہ جاری کردی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی پرمشاورت کر لی ہے اور عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی سےمتعلق بات مکمل ہوچکی پے۔
انھوں نے بتایا کہ بجٹ کے حوالے سے دو کمیٹیاں تشکیل دی تھیں، بجٹ کے حوالے سے کمیٹیوں میں ردوبدل کیا ہے، دونوں ہاؤسز میں ہماری ٹیمیں بیٹھی ہوتی ہیں۔