جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا متوقع شیڈول سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ماہ کھیلی جانے والی دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کا متوقع شیڈول سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز 16 جولائی بروز اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے، ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

ٹیسٹ سیریز کے میچز کولمبو اور گال کے میدان میں ہونے کا امکان ہے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ آئندہ چند روز میں سیریز کے شیڈول کا حتمی اعلان کرے گا، پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 اور دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کھیلے جانے کا امکان ہے۔

لنکا پریمئر لیگ سے قبل ٹیسٹ سیریز مکمل ہوجائے گی، واضح رہے کہ ایل پی ایل 31 جولائی سے 22 اگست تک کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

شاہین آفریدی ورلڈ کپ کے پیش نظر ٹیسٹ ٹیم سے وقفہ لیں گے۔ فاسٹ بولر نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 99 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں