اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

انسانوں کا خون پینے والا خطرناک شخص پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں پولیس نے ایک ایسے خطرناک شخص کو حراست میں لے لیا جو انسانوں کا خون پیتا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع چکبلا پور میں وجے نامی ملزم نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے ایک شخص کا گلا کاٹ دیا اور اس کا خون پینے لگا۔ ملزم اب تک متعدد افراد کو حملہ کر کے زخمی کر چکا ہے۔

چار روز قبل وجے نے راہ چلتے ایک شخص پر چاقو سے حملہ کر دیا اور اس کا خون پی کر اپنی پیاس بجھائی۔ ملزم نے زخمی شخص پر مزید بھی حملے کیے تاکہ زیادہ سے زیادہ خون پی سکے۔

- Advertisement -

مقامی لوگوں نے وجے کی خون پیتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کر کے پولیس تک پہنچا دی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے۔

پولیس نے وجے کو گرفتار کر کے واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ خوفناک واقعے کے بارے میں سن کر مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں