ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

ڈاکوؤں کو واردات کی ویڈیو وائرل کرنے کی دیدہ دلیری مہنگی پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی، تاہم یہ کوشش ان کو مہنگی پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پراچہ قبرستان کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر 4 مسلح افراد نے ناکا لگا کر کئی شہریوں کو لوٹا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے اس واردات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، مسلح ڈاکو واردات کے ساتھ ساتھ اپنے ہی موبائل فون سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو کس دیدہ دلیری سے لوٹ مار کر رہے ہیں، ویڈیو میں ڈاکو کو بولتے بھی سنا جا سکتا ہے، ملزمان نے واردات کے اگلے روز ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہو گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی شہری نے واردات کی رپورٹ درج نہیں کرائی ہے، تاہم ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور انھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں